عشق نہ پوچھے ذات ، گوری میم کی دیہاتی نوجوان سے شادی

 آندھرا پردیش(نیٹ نیوز)اپنے دوست سے شادی کیلیے امریکی خاتون شادی بھارت پہنچ گئیں۔عشق نہ پوچھے ذات پات، رنگ نسل یا امیری غریبی اور ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک گاوں میں جہاں ایک گوری میم دیہاتی نوجوان سے شادی کرنے پہنچ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ایک چھوٹے سے گاوں میں کافی ہلچل ہے اور یہ بے نام سا گاوں اب خبروں کی زینت بن چکا ہے۔اس کی وجہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پنپنے والی ایک لو اسٹوری ہے۔ جس میں رومیو دیہاتی نوجوان اور جولیٹ امریکی حسینہ ہے۔ امریکی خاتون پیشے کے اعتبار سے فوٹو گرافر ہیں اور بھارتی نوجوان سے 9 سال بڑی ہیںجوڑے کی انسٹاگرام پر بات چیت کو صرف 14 ماہ ہی ہوئے ہیں جس کا  آغاز صرف ایک میسیج Hi سے ہوا تھا۔اس مختصر عرصے کی گفتگو کے دوران جوڑے نے جان لیا وہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔بس پھر کیا تھا گوری میم نے امریکا سے پرواز بھری اور آندھرا پردیش کے گاوں پہنچ گئیں اور شادی کا اعلان بھی کردیا۔ امریکی خاتون کا نام جیکولین فاریرو ہے اور پیشے کے اعتبار سے ایک فوٹوگرافر ہیں جب کہ بھارتی نوجوان کا نام چندن ہے۔