پی ٹی آئی سے مذاکرات میں عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا‘سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں‘مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی سے ممکن ہے
بانی پی ٹی آئی پرفوجداری نوعیت کے مقدمات ہیں، بات چیت ہوگی توکوئی راستہ نکلے گا‘ہماراملک پابندیوں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔:وفاقی وزیرپٹرولیم کی میڈیا سے گفتگو‘خطاب
لاہور(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیربرائے پٹرولیم و آبی وسائل ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں، بانی پی ٹی آئی پرفوجداری نوعیت کے مقدمات ہیں، بات چیت ہوگی توکوئی راستہ نکلے گا، آپ ملک کے خلاف باتیں کروگے تو کوئی تو آپ سے پوچھے گا۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں، مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی سے ممکن ہے، مجرمانہ سرگرمیوں کا مذاکرات سے کیا تعلق؟ ہماراملک پابندیوں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم تو پہلے بھی مذاکرات کیلئے تیار تھے، ہم پر تنقید کریں لیکن ملک کے حوالے سے تو تعمیری بات کریں، 9مئی یا کسی سازش کے تحت مجرمانہ عمل کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ کوئی ثابت کردے کہ سیاسی کیس ہیں تو اس پر بات ہوسکتی ہے، شواہد سامنے آگئے ہیں، فردِ جرم ہوگئی، اب سزائیں بھی ہو رہی ہیں۔وفاقی وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث لوگوں کوسزائیں ہورہی ہیں، 2018 میں ہم پریشان ہوتے ہیں، کبھی وہ 2024میں پریشان ہوتے ہیں، انہوں نیکہادھاندلی ہوئی، ہم نیکہا آپ آئیں حکومت بنائیں۔مصدق ملک نے کہا کہ امریکہ میں قراردادیں پاکستان کیخلاف پاس کروائی گئیں، ہم سیاسی لوگ ہیں، سیاست کے ذریعے آگے بڑھیں گے، جی ایچ کیو، کورکمانڈرہائوس پرحملہ ہوتے سب نے دیکھا، ہماری دشمنی نہیں، صرف سیاسی حریف ہیں۔ ڈاکٹرمصدق ملک نے مزید کہا کہ فارمیسی کا شعبہ بہت اہمیت رکھتاہے، انسان کی زندگی میں سیکھنے کاعمل جاری رہتا ہے۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے پیغام ہے آگے بڑھتے رہیں، پلٹ کرنہ دیکھیں، میں نے1982میں فارمیسی اسکول جوائن کیاتھا