اسد قیصر کے خلاف آزادی مارچ کے 2 مقدمات تھانہ مارگلہ اور آئی 9 میں درج ہیں
اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو تھانہ آئی 9 کے مقدمہ سے بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر ندیم نے 2 مقدمات کی سماعت کی۔ اسد قیصر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے تھانہ آئی 9 کے مقدمہ سے اسد قیصر کو بری کرتے ہوئے تھانہ مارگلہ کے مقدمے پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔اسد قیصر کے خلاف آزادی مارچ کے 2 مقدمات تھانہ مارگلہ اور آئی 9 میں درج ہیں