آئی جی ایف اجلاس کا مقصد زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی سے مستفید ہو نا ہے : میڈیا سے گفتگو
اوسلو (آن لائن) سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال اہمیت کا حامل ہے ، تاہم اس پلیٹ فارم پر جعلی خبروں کی روک تھام بڑا چیلنج ہے۔ ناروے میں ہونیوالے آئی جی ایف دو ہزار پچیس اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا آئی جی ایف اجلاس کا مقصد زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی سے مستفید ہو نا ہے ۔ اجلاس میں سوشل میڈیا کے حوالے سے بحث مباحثہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا سوشل میڈیا کا مثبت استعمال اہمیت کا حامل ہے ۔ کیونکہ اس میڈیا سے دنیا بھر کے لوگ منسلک ہوتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر جعلی خبروں کی روک تھا م موجودہ دور کا ایک بڑا چیلنج ہے ۔ انہوں نے کہا ٹیکنا لوجی کے دور میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت بھی بڑ ھ گئی ہے ۔ ہمیں اے آئی سے زیادہ سے زیادہ شناسائی کے لئے بھی اقدامات اٹھانے ہوں گے ۔