اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹر انوشہ رحمان نے سینیٹ اجلاس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر سوالات اٹھا دیے۔انہوں نے کہا کہ آڈٹ کا کوئی میکانزم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں موجود ہے یا نہیں، مجھے اس کا جواب دے دیں۔اس پر وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے جواب دیا کہ آپ نے جو سوالات اٹھائے ہیں وہ بالکل ٹھیک ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 2022 میں جب شروع ہوا تو اس کی رقم 2 ارب روپے تھی، بعد میں بی آئی ایس پی کی لاگت بڑھا کر 21.5ارب روپے کردی گئی ،پیپرا رولز کے تحت بی آئی ایس پی کی پروکیورمنٹ نہیں کی گئی، اب تک 97ارب بی آئی ایس پی کے تحت تقسیم کیے گئے۔