وزیراعلیٰ مریم نوازنے سینیٹر انوشہ رحمان کو اپنا سینئرمشیر مقرر کردیا

لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سینیٹر انوشہ رحمان کو اپنا سینئرمشیر مقرر کردیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب مشیران (تنخواہ، الائونسز،استحقاق) آرڈیننس 2002ء کے سیکشن 3کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے انوشہ رحمان کو بلاتنخواہ بنیاد پر اپنا سینئر مشیر مقررکردیا ہے۔