نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یونٹس قائم کئے‘سائبر سپیس کی نگرانی کیلئے تمام ریجنز میں سائبر پٹرولنگ یونٹس بھی فعال
ڈی جی سید علی ناصر رضوی کا پنجاب کے تمام سرکلز کادورہ، رپورٹنگ سینٹرز، تھانوں اور دفاتر کا معائنہ، 500 سے زائد شکایت کنندگان سے ملاقاتیں
لاہور(آئی این پی )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ریاست مخالف پروپیگنڈے اور جعلی خبروں کی روک تھام کے لئے خصوصی یونٹس قائم کردئیے ، جبکہ سائبر سپیس کی نگرانی کیلئے تمام ریجنز میں سائبر پٹرولنگ یونٹس بھی فعال کردئیے گئے ہیں۔ این سی سی آئی اے ترجمان کے مطابق ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے پنجاب کے تمام سرکلز کے 5 روزہ دورے کے دوران رپورٹنگ سینٹرز، تھانوں اور دفاتر کا معائنہ کیا اور 500 سے زائد شکایت کنندگان سے براہ راست ملاقاتیں کیں۔ ڈی جی این سی سی آئی اے نے ہدایت کی کہ شکایات کے اندراج اور تصدیق کا نظام مزید عوام دوست بنایا جائے اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں