تجارت میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس مارکیٹ کو وسعت دے رہی ہے:علی ڈار

مستقبل میں کاروبار کیلئے گاہک تلاش نہیں کرنا پڑے گا‘ اے آئی ایجنٹس خود بتائیں گے:مشیر وزیراعلی پنجاب
پاکستان کی سیاحت کے فروغ کے لئے حکومت کام کر رہی ہے:سردار یاسر الیاس خان  کا  ایکسپو سے خطاب
لاہور(احمد حسن) لاہور میں چھٹے فیوچر آف ریٹیل بزنس سمٹ اینڈ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان نے کہا  ہے  پاکستان کی سیاحت کے فروغ کے لئے حکومت کام کر رہی ہے ‘پاکستان میں ای سی او اور سی ایس او سمٹ بھی ہونے جا رہے ہیں ‘ تقریب میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر علی ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا تجارت میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس مارکیٹ کو وسعت دے رہی ہے، مستقبل میں کاروبار کے لیے گاہک تلاش نہیں کرنا پڑے گا بلکہ اے آئی ایجنٹس خود بتائیں گے کہ گاہک کون ہے اور کہاں موجود ہے۔چھٹے فیوچر آف ریٹیل بزنس سمٹ  میں ماہرین کے مطابق مستقبل کی تجارت میں وہی کاروبار آگے بڑھے گا جو جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر صارفین کی ضروریات کو بہتر انداز میں سمجھ سکے گا