شہبازشریف کی قیادت میں معیشت مستحکم ہوچکی : طلال چودھری

 اٹک کے پہاڑوں سے لیکر رحیم یارخاں کے آخری گاؤں تک صفائی کا نظام چل رہا ہے:وزیرمملکت 
فیصل آباد (آئی این پی)وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا  ہے کہ  شہبازشریف کی قیادت میں ملکی معیشت مستحکم ہوچکی ہے۔پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں ستھراپنجاب پروگرام کے تحت 1281سینٹری ورکرز کو 10 ہزار فی کس کے حساب سے چیک تقسیم سے خطاب کرنے کے بعد آ ئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں مثالی ترقیاتی کام ہوئے، لیگی حکومت نیوہ کر دکھایا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلییہرایک کواپنا کردارادا کرنا ہے، پنجاب کے ہر گاؤں میں لوگوں کومفت دوائی مل رہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کوماڈل صوبہ بنانیکے لیے دن رات کوشاں ہیں، پاکستان کے لوگ میرٹ پر ووٹ دیں جو کام کرتے ہیں، پنجاب کے ہر گاوں میں صفائی کا نظام ہے، کراچی، کوئٹہ کوڑا اٹھانے والا کوئی نہیں۔