کراچی(آئی این پی )امریکی خاتون شاہراہ فیصل پر واقع گیسٹ ہائوس پہنچ گئی اور ہیرے کی انگوٹھی گم ہونے کا دعویٰ کردیا جس پر انتظامیہ نے خاتون کے دعویٰ کو مسترد کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چھیپافائونڈیشن کے سربراہ کیساتھ پریس کانفرنس کے بعد امریکی خاتون شاہراہ فیصل پر واقع گیسٹ ہائوس پہنچ گئی۔امریکی خاتون نے کہاکہ گیسٹ ہائوس میں میری ہیرے کی انگوٹھی کھو گئی تھی،گیسٹ ہائوس مینجر نے انگوٹھی کی گمشدگی کے حوالے سے انکار کردیا، گیسٹ ہائوس انتظامیہ نے کمرہ دستیاب نہ ہونے کا کہہ کر واپس بھیج دیا۔ امریکی خاتون نے گیسٹ ہائوس کے باہر ہی ڈیرے ڈال لیے۔ دریں اثناء اونیجا اینڈریو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مسلمان ہے اور اس کی ندال سے شادی ہو چکی ہے اور میں پاکستان اس لیے آئی تھی کہ یہاں سے ہم دونوںنے دبئی جانا تھا۔امریکی خاتون نے کہا کہ میں مسلمان ہوں اور کسی کو میرے مذہب سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔