کرنسی مستحکم ہوچکی ،برآمدات پر مبنی صنعتی پالیسی بنائی جائے: گوہر اعجاز

پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں اہم معاشی اشاریوں میں استحکام حاصل کر لیا ‘ سفر کو جاری رکھا جائے
اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ گوہر اعجاز   نے کہا ہے  پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں اہم معاشی اشاریوں میں استحکام حاصل کر لیا ہے۔  ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرنسی مستحکم ہوچکی ہے ،پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 400 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے ۔شرح سود کم ہوکر سنگل ڈیجیٹ ہوجائے گا۔   خسارے کا شکار سرکاری ملکیتی اداروں کی کامیاب نجکاری شروع ہوچکی ہے ،پائیدار معاشی شرح نمو کو برقرار رکھنے کے لیے اس سفر کو جاری رکھا جائے،برآمدات پر مبنی صنعتی پالیسی تشکیل دی جائے۔