بانی کی 9 مئی کے 8 کیسوں میں ضمانتوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانتوں پر فیصلہ آج  سنایا جائے گا۔عدالتی عملے نے کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی کارکنوں اور صحافیوں کو آگاہ کر دیا۔جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے