190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

با نی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تین بار موخر ہو چکی ہے

راولپنڈی(آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج ج  سنایا جائے گا ۔ فیصلہ سنانے کی تاریخ اس سے قبل تین مرتبہ موخر ہوچکی ہے۔18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ ہوا پہلی تاریخ 23 دسمبر تھی پھر 6 جنوری اور بعد ازاں 13 جنوری کو فیصلہ سنانے کی تاریخ دی گئی۔احتساب عدالت کے جج فیصلہ 13 جنوری کو ملزمان کی عدم پیشی کے باعث نہیں سنا پائے تھے ۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا محفوظ فیصلہ صبح 11:30 پر سنائیں گے ۔بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو عدالت کی طرف سے آگاہ کر دیا گیا۔