لاہور(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ڈاکٹریاسمین راشد کی عسکری ٹاور سمیت دومقدمات میں کارروائی 4 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے کہاہے کہ یاسمین راشد کے خلاف 9مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ 4اگست کو سنایا جائے گا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشدکے خلاف نومئی جلاؤ گھیراؤ کے دومقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔