پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی تک بھارتی طیاروں کیلئے بند رہے گی: ایئرپورٹس اتھارٹی
کراچی(آئی این پی)بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع سے متعلق نوٹم جاری کردیا گیا۔بھارتی ائیرلائنزکے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پرعائد پابندی میں مذید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔23جولائی 2025تک پاکستانی ائیراسپیس بھارتی مسافربرداروفوجی طیاروں کے لیے بند رہیگا۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سیجاری نوٹم کے مطابق بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی۔پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی 2025 تک بھارتی طیاروں کے لیے بند رہے گی،پابندی کیزمرے میں بھارتی ائیرلائن کے مسافربردار و فوجی دونوں طرح کے ائیرکرافٹس شامل ہیں