بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 27 جنوری 2026 تک بدستور بند رہے گی
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حکومت کی منظوری سے نیا نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لئے پاکستانی فضائی حدود 27 جنوری 2026 تک بدستور بند رہے گی۔اتھارٹی کے مطابق بھارتی ایئر لائنز کے تمام رجسٹرڈ مسافر طیاروں، ملٹری اور پرائیوٹ جیٹس کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی