بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ توسیع

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے بھارت  کیلئے  فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی مسافر اور جنگی طیاروں کیلئے  پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 نومبر 2025 تک توسیع کردی ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارت  کیلئے  فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔  واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال23 اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔