وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی یقینی بنانے اور صوبوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو معیاری اور مناسب قیمت پر گندم کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاسکو کے موجودہ گندم ذخائر بھی فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے تاکہ سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔رانا تنویر حسین کے مطابق 10 لاکھ ٹن گندم کی درآمد سے نہ صرف صوبوں کی طلب پوری ہوگی بلکہ ملکی ضروریات بھی پوری کی جا سکیں گی، جبکہ مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں اور رسد کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور عوام کو سستی گندم کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔