ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) کل ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے نیا ٹینڈر کھولے گا۔
اس مقصد کے لیے 23 ستمبر تک بولیاں طلب کی گئی تھیں، جبکہ 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔اس سے قبل 8 ستمبر کو کھولے گئے ٹینڈر میں TCP کو فی میٹرک ٹن 545 سے 578.50 ڈالر تک کی بولیاں موصول ہوئی تھیں، جن میں سب سے کم بولی سوسڈن مڈل ایسٹ یو اے ای کی تھی۔
وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر ٹیکسز سے استثنیٰ دیا ہوا ہے اور کابینہ جولائی میں پہلے ہی 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ درآمدات سرکاری سطح پر TCP کے ذریعے ہی ہوں گی۔