حکومت کا چینی درآمد کرنے کا نیا ٹینڈر جاری، مارکیٹ میں قیمتوں کا بحران برقرار

حکومت کا چینی درآمد کرنے کا نیا ٹینڈر جاری، مارکیٹ میں قیمتوں کا بحران برقرار

ویب ڈیسک: حکومت نے ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

چینی درآمد کا نیا ٹینڈر:
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے مطابق:ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر 11 اگست کو کھولا جائے گا۔اس سے قبل حکومت نے 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا آرڈر دیا تھا تاکہ قیمتوں میں کمی لائی جا سکے۔
مارکیٹ میں صورتحال:
ملک کے مختلف شہروں میں چینی اب بھی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں۔لاہور کی دکانوں سے چینی غائب ہو گئی جبکہ دکانداروں نے گڑ اور شکر کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔
کوئٹہ میں قیمتوں کی صورتحال:
کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت میں 7 روپے کمی ہوئی ہے۔نئی قیمت 178 روپے فی کلو ہے، جو پہلے 185 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری نرخ 177 روپے فی کلو مقرر ہیں۔
حکومتی اقدامات:
چینی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے درآمدات بڑھانے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں سپلائی یقینی بنانے اور نرخ پر عملدرآمد کے لیے کریک ڈاؤن متوقع ہے۔