اتر پردیش میں انوکھا واقعہ، 2 بہنوں اور کزن نے ایک ہی کیمرہ مین سے شادی کر لی

اتر پردیش میں انوکھا واقعہ، 2 بہنوں اور کزن نے ایک ہی کیمرہ مین سے شادی کر لی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک غیر معمولی شادی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں دو بہنوں اور ان کی ایک کزن نے ایک ہی شخص سے شادی کر لی، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں خواتین ایک ہی کیمرہ مین کے ساتھ کام کرتی تھیں، جو ان کی ویڈیوز میں بطور شوہر کا کردار ادا کرتا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ تینوں کے درمیان قریبی تعلق قائم ہوا اور انہوں نے ایک ہی شخص سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس کے مطابق تینوں خواتین نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ آپس میں گہری دوست ہیں اور ایک دوسرے سے الگ نہیں رہنا چاہتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ شادی کے ذریعے وہ اپنے تعلق کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے اسے منفرد فیصلہ قرار دیا جبکہ کئی افراد نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوالات بھی اٹھائے۔تاہم، مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اپنی نوعیت کا منفرد ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔