تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے سے سرکاری ادارے کے ایک اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت کاشف علی کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق سندھ سے بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے ہوٹل میں ایک کمرہ بک کرایا تھا، تاہم کافی وقت گزرنے کے باوجود کمرے سے کوئی جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ کو تشویش ہوئی۔ہوٹل انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور کمرہ کھولا گیا۔ کمرے کے اندر کاشف علی کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔پولیس نے موقع سے فرانزک شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد کی روشنی میں موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔