پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، بابر اعظم اور روسٹن چیز کی فوٹو سیشن میں شرکت

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، بابر اعظم اور روسٹن چیز کی فوٹو سیشن میں شرکت

ٹرینیڈاڈ: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کر دی گئی، جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے مشترکہ طور پر ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی اور ٹرافی کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں کپتانوں نے سیریز کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹرافی کی رونمائی کی یہ تقریب روایتی انداز میں منعقد کی گئی، جس میں دونوں ٹیموں کے آفیشلز اور دیگر متعلقہ شخصیات بھی موجود تھیں۔کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں پر مشتمل ہوگی، جبکہ پاکستان اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔