لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کی۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے ٹرافی کی مشترکہ رونمائی کی، جس کے بعد ایڈن مارکرام نے این سی اے میوزیم کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر شان مسعود نے مہمان کپتان کو پاکستان کرکٹ کی تاریخی ٹرافیز اور یادگار لمحوں سے متعلق آگاہ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا، جبکہ دو میچز پر مشتمل یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔