پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 17 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے۔
ٹکٹوں کے مختلف کیٹگریز کے مطابق، دونوں ٹیسٹ میچز میں فرسٹ کلاس (وسیم اکرم اور الہی برادران) اور جنرل (حنیف محمد اور مشتاق احمد) انکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔
پی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹوں کی قیمت 500 روپے ہے، جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 150 روپے ہوگی۔ ان میں فضل محمود اور عمران سٹینڈز شامل ہیں۔
پریمیم انکلوژرز (جاوید میانداد اور ظہیر عباس) کے ٹکٹوں کی قیمت 100 روپے ہے۔تمام ٹکٹ ملتان کے 11 ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ یہ ٹیسٹ میچز پاکستان کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک اہم موقع ہوں گے اور ٹکٹوں کی دستیابی کے ساتھ شائقین کو اس تاریخی سیریز کا حصہ بننے کا موقع ملے گا۔