لاہور(کرائم رپورٹر)موجودہ سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 395 کومبنگ آپریشنز، 12282مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 15 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ46 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 2466 افراد سے پوچھ گچھ اور 8مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سنگین جرائم میں ملوث 339 اشتہاری، 120 عدالتی مفرور اور 71 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔