طلبا پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو غنڈہ کہنے پر مداحوں کی ناراضی کی پرواہ نہیں‘ اریجیت سنگھ

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ بھی نے کہا ہے کہ طلبہ پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو غنڈہ کہنے پر مداحوں کی ناراضی کی پرواہ نہیں۔ارجیت سنگھ نے اپنے ایکس اکائونٹ پر احتجاج کے حوالے سے متعدد تبصرے کیے اور کہا کہ طلبہ کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ایک اور پوسٹ میں انہوں نے لکھا، ویڈیوز دیکھ رہا ہوں جن میں یونیفارم پہنے ہوئے انسان غنڈوں جیسا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ایک یوزر نے ان کے کمنٹس پر کہا کہ ارجیت نے اپنا احترام کھو دیا جس پر ارجیت سنگھ نے کہا، مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ کوئی میری عزت کرتا ہے یا نہیں اور نہ ہی مجھے کسی کے خیالات سے کوئی لینا دینا ہے۔ ہر کوئی اپنی رائے رکھ سکتا ہے۔ میرا مداح ہونا مجھے اس بات کا پابند نہیں بناتا کہ میں آپ سے صرف خوشامدانہ یا میٹھی باتیں کروں۔اریجیت نے کہا، آپ چاہیں تو میری تمام پلے لسٹس حذف کردیں اور میری موجودگی کو بھلا دیں۔ خوش رہیں، میں دل سے آپ کی خوشی کی دعا کرتا ہوں۔ لیکن اس سے میری رائے تبدیل نہیں ہوگی۔