نئی دہلی(آئی این پی ) خلیج میں جنگی صورتحال کے بھارتی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی بانڈز اور اسٹاک مارکیٹ سے ریکارڈ رفتار سے سرمایہ نکال رہے ہیں۔ رپوٹر کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک سرمایہ کار بھارت سے مجموعی طور پر 12.14 ارب ڈالر کا سرمایہ واپس نکال چکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بھارت میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے بھارتی روپیہ تقریبا 4.2 فیصد تک کمزور ہو چکا ہے۔ماہرین کے مطابق مودی کی ناکام اور دوغلی پالیسیوں کے باعث بھارت اب غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک رسکی مارکیٹ بن چکا ہے۔ بھارت کے تیزی سے زوال پذیر ہوتے معاشی اشاروں نے نااہل مودی کے بھارتی معاشی ترقی کے دعوں کی قلعی کھول دی ہے۔