سعودی عرب ابراہیمی معاہدہ میں شامل ہوا تو جوہری معاہدہ کرینگے:ٹرمپ

سول جوہری معاہدہ صرف غیر فوجی استعمال کیلئے ہے‘ایران‘یواے ای کے پاس پہلے ہی یہ معاہدہ ہیں
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ سعودی سول جوہری معاہدے کو سعودی عرب کی ابرہیمی معاہدے میں شمولیت سے مشروط کر دیا۔اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔ امریکا غیر افزودہ سول جوہری تنصیبات کے خلاف نہیں ہے۔ امریکا، سعودی سول جوہری معاہدے میں جوہری مواد کی افزودگی شامل نہیں ہے۔ امریکہ، سعودی سول جوہری معاہدہ صرف غیر فوجی استعمال کیلئے ہے۔ ایسے سول جوہری معاہدے ایران، متحدہ عرب امارات  اور دیگر ممالک کے پاس پہلے سے موجود ہیں۔