واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں جو ہوا ناقابل قبول ہے ، ہم اس معاملے میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صد ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ریاض ایئر پورٹ پر حملہ بہت افسوسناک ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بات کروں گا۔یمن پر سعودی حملوں میں امریکا کی شمولیت پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم شامل ہو سکتے ہیں، ہم اس معاملے کا جائزہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ حملے کے بارے میں ابھی معلوم ہوا ہے، ہم فیصلہ کریں گے ہم بہت تیزی سے کارروائی کرتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی اپنا دفاع کرنے کی اچھی صلاحیت رکھتے ہیں، بہرحال ہم اس کا جائزہ لیں گے۔دریں اثنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشی گن میں کسی جہادی کو سینیٹر نہیں دیکھنا چاہتے۔ٹینے سی ریلی سے خطاب میں انہوں نے سینیٹ کے ڈیموکریٹک امیدوار محمد ال سید پر تنقید کی اور شواہد پیش کیے بغیر محمد ال سید کو انتہا پسند جہادی کہہ ڈالا۔ٹرمپ نے خطاب میں ایرانی قیادت پر چوٹ بھی کی۔ مجمعے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات شاندار ہے کہ وہ کوئی احمقانہ بات بھی کرتے ہیں تو آپ لوگ تالیاں بجاتے ہیں۔