اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ایک بارپھر خبردار کیا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں یا پاکستان کے بحری مفادات کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کو قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے،تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے، برادر ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی غیرمتزلزل حمایت کا اعاد ہ کرتے ہیں،ایران امریکا مذاکرات کیلئے پرامید ہیں،افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی خطے کیلئے خطرہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں،پاک امریکا تجارتی مذاکرات جاری ہیں اور ٹیرف کا معاملہ ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ان خیالات کااظہار دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے جمعرات کو اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کیا ۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے