منفی اثرات کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 107 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی
آبنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا
لندن(آئی این پی )مشرق وسطی میں غیر یقینی کے منفی اثرات کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 107 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 96 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔اس سے پہلے بھی امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔