اسلام آباد(آن لائن ) جنرل فیض حمید کے معاملے پر عطاتارڑ اور فیصل واوڈا کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف نے ردعمل میں کہاہے فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی حکومتی کوششیں شرمناک اور قابلِ مذمت ہیں، ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے عطا تارڑ اور فیصل واوڈا کے بیان سے افواج کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کے فوری نوٹس اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے معاملے کے حقائق قوم کے سامنے لائیں۔گزشتہ اڑھائی برس کے دوران ہر ریاستی بدمعاشی کیلئے بے سرو پا بیانیوں کا سہارا لیا گیا اور جھوٹ تراشے گئے