17سالہ موسیٰ کام کے دوران بجلی کی تاروں سے چھوگیا، یاسر کو بجلی کاشدید جھٹکا جان لیوا ثابت ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ایدھی کے مطابق لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے دو افسوسناک واقعات پیش آئے جن میں دو نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔ستوکتلہ واپڈا ٹاؤن کے علاقے میں 17 سالہ نوجوان موسیٰ گھر میں کام کے دوران بجلی کی تاروں سے چھو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔دوسرا واقعہ علامہ اقبال ٹاؤن کے نشتر بلاک میں پیش آیا جہاں 22 سالہ مزدور یاسر کو کام کے دوران بجلی کا شدید جھٹکا لگاجو جان لیوا ثابت ہوا۔ جاں بحق نوجوانوں کی لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔