کرنٹ لگنے سے 2نوجوان جاں بحق

پرالی سے لدی ٹرالی سڑک پرجھکی ہوئی بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے چھوگئی ، حسین اور اجمل چل بسے ، ذیشان زخمی 
  اوکاڑہ، (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں بجلی کے تاروں سے چھو کر 2نوجوان جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق منڈی احمد آباد نہری کوٹھی کے قریب دھان کی پرالی سے لدی ٹرالی سڑک پرجھکی ہوئی بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے چھوگئی جسکے نتیجہ میں پرالی کے اوپربیٹھے دونوعمرمزدورکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ،تیسرابری طرح جھلس گیا، لاشوں اور زخمی کو رورل ہیلتھ سنٹرمنتقل کردیاگیا،متوفیوں میں جھگیاں غلام فریدکے رہائشی نوعمر محمدحسین آصف اور اجمل اقبال شامل ہیں جبکہ زخمی کانام ذیشان اعظم بتایاگیاہے۔پولیس نے کارروائی شروع کردی۔