کرنٹ لگنے سے 2نوجوان جاں بحق

 مریدکے میں 20سالہ سعد کو ٹرانسفارمر،قصور میں 4بچوں کے باپ راشد کو لٹکتے تار سے کرنٹ لگا
مریدکے، قصور(خصوصی رپورٹ )مریدکے میں کھمبے پر چڑھا کیبل نیٹ کا کام کرنیوالا 20سالہ نوجوان بجلی کے ٹرانسفارمر سے اچانک کرنٹ لگنے کے باعث نیچے گر کر بری طرح زخمی ہو گیا۔بتایا جاتا ہے کہ مریدکے سٹی محلہ احمد پورہ میں نیٹ کیبل کا کام کر تا نوجوان سعد کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا۔ اسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال مریدکے پہنچایا گیا، جہاں سے ڈاکٹروں نیاسے لاہور میو ہسپتال ریفر کر دیا۔ادھر تھانہ گنڈاسنگھ والاکے علاقہ مستیکی میں بجلی کے لٹکتے تار سے کرنٹ لگنے کے باعث دھوپ سڑی کا رہائشی نوجوان راشد جاں بحق ہوگیا۔ متوفی چار بچوں کا باپ تھا۔