کیمیکل ڈور کی سپلائی ناکام ، 2 ملزم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ مناواں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قاتل کیمیکل ڈور کی سپلائی ناکام بنا دی اور دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ایس ایچ او مناواں ذوالقرنین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران دو ڈیلرز عثمان اور اسد اللہ کو کیمیکل ڈور سپلائی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 38 چرخیاں برآمد کر لی گئیں۔ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق ملزمان نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ کیمیکل ڈور آن لائن منگوا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہیایس پی کینٹ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مناواں اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کیمیکل ڈور فروشوں، پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رکھا جائے گا۔