بڑے پیمانے پر بجلی چور گینگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

 گینگ میٹرز اتار کر سافٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتے تھے، رپورٹ
لاہور( کرائم رپورٹر )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے باغبانپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پربجلی چور گینگ رنگے ہا تھوں پکڑ لیا۔3رکنی گینگ صارفین کے میٹرز اتار کر سافٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتے تھے، میٹر ریورس کر کے بجلی چوری کرانے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہے۔لیسکو ٹیم نے مخبری پر مدینہ کالونی اور کوٹ خواجہ سعید سب ڈویڑن میں مانیٹرنگ کی،پولیس کی مدد سے میٹر ریورس کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ریورس ہونے والے میٹرز قبضے میں لے کر مقدمات درج کرا دیئے گئے،بجلی چوری کرانے والوں کے خلاف تھانہ شادباغ اور تھانہ گجر پورہ میں مقدمات درج کئے گئے۔