انڈر 19 عالمی والی بال چیمپیئن شپ: پاکستان کی بیلجیم پر شاندار فتح

انڈر 19 عالمی والی بال چیمپیئن شپ: پاکستان کی بیلجیم پر شاندار فتح

پاکستان نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری انڈر 19 عالمی والی بال چیمپیئن شپ میں فتح کے ساتھ شاندار آغاز کیا ہے۔

 قومی جونیئر ٹیم نے اپنے افتتاحی میچ میں بیلجیم کو 0-3 کے واضح فرق سے شکست دے دی۔

پاکستان کی کارکردگی
پول اے میں شامل پاکستان نے تینوں سیٹس میں بیلجیم کو قابو میں رکھا:

پہلا سیٹ: 19-25
دوسرا سیٹ: 17-25
تیسرا سیٹ: 22-25
اس جیت کے ساتھ پاکستان نے چیمپیئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے کی جانب پہلا قدم کامیابی سے اٹھا لیا ہے۔

آئندہ میچز کا شیڈول
پاکستان کا اگلا میچ 26 جولائی کو میزبان ازبکستان سے ہوگا۔ دیگر میچز کی تفصیل درج ذیل ہے:

ترکی کے خلاف: 26 جولائی
پورٹوریکو سے مقابلہ: 28 جولائی
ارجنٹائن سے میچ: 29 جولائی
ناک آؤٹ راؤنڈ کا آغاز: 30 جولائی
فائنل میچ: 3 اگست
قومی اسکواڈ اور آفیشلز
پاکستانی دستہ 19 افراد پر مشتمل ہے، جن میں 12 کھلاڑی اور 7 آفیشلز شامل ہیں:

کھلاڑی:
محمد یحییٰ، طیب خان، جبران، محمد حسن، محمد ساجد، مجاہد علی شاہ، اجمل جنید، محمد عرفان، جاوید احمد، طلال احمد، ابوبکر صدیق، خضر حیات

آفیشلز:

ہیڈ کوچ: سعید احمد خان
اسسٹنٹ کوچز: احسان اقبال، محمد سلیمان امین
فزیوتھراپسٹ: محمد سلیمان
ٹیم مینیجر: مظہر فرید
آفیشل: محمد شہباز
چیف ٹیم مشن و اسکواڈ کے سربراہ: چوہدری محمد یعقوب (چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن)
شرکت کرنے والی ٹیمیں
چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں شریک ہیں، جن میں شامل ممالک یہ ہیں:
الجزائر، مصر، ایران، پولینڈ، ارجنٹائن، بیلجیم، کینیڈا، بلغاریہ، چین، کولمبیا، کیوبا، فرانس، فن لینڈ، اٹلی، کوریا، جاپان، پاکستان، اسپین، پورٹوریکو، ترکی، تنزانیہ، امریکا اور میزبان ازبکستان۔