وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ پہنچیں۔
انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی اور غمزدہ خاندان سے اظہار افسوس کیا۔اس موقع پر سابق چیئرمین ایس این جی پی ایل میاں مصباح الرحمان، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی اور سابق ایم پی اے رائے شاہ جہاں بھٹی بھی موجود تھے۔