گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
گورنر سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے، جس پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی اظہارِ افسوس کیا اور سوگوار خاندان کے دکھ میں شریک ہونے کا پیغام دیا۔ وزیرِ اعظم نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔