سوات(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے گائوں چلیار میں چھٹیاں کرکے مدرسے آنے والے کم عمر طالب علم فرحان کی اساتذہ کے مبینہ تشدد سے موت واقع ہونے کے دلخراش واقعے کے بعد مدرسے کو سیل کرکے 300 طلبہ کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر نے بتایا کہ یہ مدرسہ غیر قانونی طور پر چلایا جارہا تھا، جسے سیل کردیا گیا ہے، مدرسہ کے 300 طلبہ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کردیا ہے۔