لاہور، نجی یونیورسٹی میں 18 سالہ طالب علم کی پراسرار موت

18 سالہ اریب کی ناشتہ کرتے طبیعت خراب ہوئی، مقابلے کے امتحان کے لیے آیا تھا
لاہور(آئی این پی )لاہور ڈیفنس بی میں واقع ایک نجی یونیورسٹی میں 18 سالہ طالب علم اریب لیاقت کی پراسرار ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق 18 سالہ اریب لیاقت کی ناشتہ کرتے ہوئے اچانک طبیعت خراب ہوئی، جس پر ساتھی طالب علموں نے ریسکیو کو اطلاع دی۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور طالب علم کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کے مطابق اریب لیاقت نجی یونیورسٹی میں مقابلے کے امتحان کے لیے آیا تھا۔ مختلف تعلیمی اداروں سے ٹاپ طلبہ کو مدعو کیا گیا تھا، جبکہ مقابلے کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو نجی یونیورسٹی میں مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ متوفی کا تعلق قصور سے تھا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی، جبکہ مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے