سپریم کورٹ نے مدرسہ کے طالب علم سے بدفعلی کے ملزم زین علی کی ضمانت مسترد کر دی

 اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ نے مدرسہ کے طالب علم سے بدفعلی کے ملزم زین علی کی ضمانت مسترد کر دی۔ کیس کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مدعی کی جانب سے غلط مقدمہ بنایا گیا ہے، چھوٹا سا مدرسہ ہے جہاں ایسا عمل ممکن نہیں۔ اس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ ایسا عمل مدرسہ میں کرنا تو زیادہ سنگین ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ملزم اگر بے قصور ہے تو ٹرائل میں ثابت کرے۔