پاکستان میں حماس کا دفتر قائم ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمان

 مسئلہ فلسطین درحقیقت قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ہے، حکمرانوں کو جگانے کیلئے آواز اٹھانا ہوگی 
کشمیر پر امریکی صدر کی ثالثی کی کوئی ضرورت نہیں،  اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے

لاہور(خصوصی رپورٹر )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے  پاکستان میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا دفتر قائم ہونا چاہیے  ، امت مسلمہ اور ملک کو درپیش حالات میں مضبوط موقف اپنانے کی ضرورت ہے، مسئلہ فلسطین درحقیقت قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ہے، فلسطین میں روزانہ 100 سے زائد افراد شہید ہو رہے ہیں، اسرائیل کی بدترین بمباری پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں  امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جانوروں کے حقوق کی بات کرنے والے مغرب کی خاموشی افسوسناک ہے، مسلم ممالک کی خاموشی درحقیقت اسرائیل کی حمایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں باضمیر لوگ فلسطین کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں، ہمیں اپنے حکمرانوں کو جگانے کیلئے آواز اٹھانا ہوگی، حماس نے عالمی قوانین کے مطابق کارروائی کی کسی بھی لحاظ سے غلط نہیں ہے، پاکستان کو واضح طور پر حماس کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،