اسلام آباد(آئی این پی )مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے عرصے سے تحریک کی باتیں کی جارہی تھیں، کہاگیا5اگست کو عروج ہو گا ہم بھی حیران تھے کہ کیسی تحریک ہے جس کا عروج 5 اگست کو ہو گا اب پتہ چلاپی ٹی آئی نے 5 اگست کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت مانگی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ 5 اگست کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ملے گی پی ٹی آئی کو جلسہ کرنا ہے تو جائے پشاور میں جاکر کرے ہم تو پی ٹی آئی کوکہتے ہیں آئیں بیٹھیں تمام مسائل پر گفتگو کر کے حل کریں۔سینیٹ الیکشن پر مشیر نے کہا کہ کے پی میں سینیٹ کی ایک نشست کا ہمیں بھی اندیشہ تھا ادھر ادھر ہو سکتی ہے، کے پی کی سینیٹ کی ایک نشست بچانے سے ہمیں یا پی ٹی آئی کو فرق نہیں پڑتا، ہو سکتا ہے مرادسعید بطور سینیٹر حلف لینے بھی نہ آئیں۔