تحریک انصاف کا آج ملک گیر احتجاج
پاکستان تاریخ کے سنگین ترین سیاسی اور معاشی بحران سے گزر رہا ،، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ،کاروبار تباہ ،بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ، معیشت زوال کا شکار ،، آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے، منتخب قیادت کو قید میں رکھ کر ملک کو استحکام ملے گا نہ معیشت بحال ہوگی،ترجمان
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریکِ انصاف آج پشاور میں عظیم الشان عوامی جلسہ منعقد کرے گی جبکہ ملک بھر میں پرامن احتجاج کیا جائے گا، یہ احتجاج بانی کی قید، عوام سے چھینے گئے مینڈیٹ ، امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور حکومتی ناکامیوں کے خلاف عوامی آواز ہوگا، ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پاکستان تاریخ کے سنگین ترین سیاسی اور معاشی بحران سے گزر رہا ہے، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، کاروبار تباہ ہو رہے ہیں، بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور معیشت زوال کا شکار ہے، حکومت کے اپنے وزرا بھی کھلے عام حکومتی ناکامیوں اور بیڈ گورننس کا اعتراف کر رہے ہیں،ملک میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے ،تحریکِ انصاف واضح کرتی ہے کہ ملک کے تمام بحرانوں کا واحد حل عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی بحالی، آئین و قانون کی بالادستی اور عمران خان کی فوری اور غیرمشروط رہائی میں ہے، عوام کی منتخب قیادت کو ناجائز قید میں رکھ کر نہ ملک کو استحکام مل سکتا ہے اور نہ ہی معیشت بحال ہو سکتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنمائوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کی گئی ہے