وسائل سعودی عرب کے‘طاقت پاکستان کی‘کسی میں جرات ہے ہمارا مقابلہ کرے رانا ثناء اللہ

یہ شروعات ہیں ، قطرپر حملے کے بعد جو خطرہ ظاہر ہوا ہے اس کے بعد سبھی کے دل میں یہ بات ہے،سبھی کو اس طرف سوچ آئی ہو گی
اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے سینیٹررانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف جارحیت کو سعودی عرب کیخلاف جارحیت سمجھنا ،میں سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب کے حوالے سے اپنی جگہ لیکن پاکستان کے حوالے سے یہ بہت بڑی بات ہے،یہ بہت بڑا دن ہے،اس پر ہماری عسکری اور سیاسی قیادت اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ا یک انٹرویو میں   پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پرردعمل دیتے ہوئے   رانا ثنا اللہ نے کہا کہوسائل ہوں سعودی عرب اور طاقت پاکستان کی ہو تو دنیا میں کس میں جرات ہے ہمارے مقابلے کی۔ یقینا اس میں متحدہ عرب امارات اور دوسرے ممالک بھی شامل ہو ں گے ، یہ شروعات ہیں ، قطرپر حملے کے بعد جو خطرہ ظاہر ہوا ہے اس کے بعد سبھی کے دل میں یہ بات ہے،سبھی کو اس طرف سوچ آئی ہو گی،یہ آغاز ہے اس میں باقی ممالک شامل ہوں گے۔