اسلام آباد (آئی ا ین پی )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی کی ہے او ر خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے اضافی ٹیرف عائد کرنے سے ایشیائی ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترقی پذیر ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی، جس میں رواں سال کی معاشی ترقی کی شرح 4.9 سے کم کر کے 4.7 فیصد کر دی گئی جبکہ اگلے سال کے لیے خطے کی شرح نمو 4.6 فیصد رہے گی۔رپورٹ میں پاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کی گئی جبکہ معاشی شرح نمو تین فیصد رہنے کا امکان ہے۔ مہنگائی میں کمی کی وجہ خوراک اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔