فرانسیسی اداکار کا اسلام قبول کرنے کے بعد والدہ کے ہمراہ عمرہ

 فرانسیسی اداکار کا اسلام قبول کرنے کے بعد والدہ کے ہمراہ عمرہ

مکہ مکرمہ: فرانسیسی اداکار ڈیلن تھیری اور ان کی والدہ نے چند ماہ قبل اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر ڈیلن تھیری کی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ خانہ کعبہ کے سامنے دکھائی دے رہے ہیں۔ پوسٹ میں اداکار نے اپنی والدہ کے ماتھے کو چومتے ہوئے شکرگزاری اور محبت کا اظہار کیا۔رپورٹس کے مطابق ڈیلن تھیری اور ان کی والدہ کے لیے یہ بابرکت سفر ایک نہایت روحانی اور جذباتی سنگِ میل ثابت ہوا۔ اداکار نے کہا کہ یہ تجربہ شکرگزاری، اخلاص اور ایمان کے تحت زندگی کے ایک نئے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے۔